Monday, March 30, 2026
 

حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی پر اسپیکر قومی اسمبلی برہم

 



حکومت کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی کی انتہا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی برہم ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پرا سپیکر برہم ہوئے اور صحت جیسے شعبے کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں دیے۔ اسپیکر ایاز صادق نے ہدایت کی کہ سیکریٹری صحت کو میرے دفتر بلائیں کیوں جوابات نہیں دیے، وزارت صحت کے سوالات کے جوابات کیوں نہیں آئے۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب آپ بتائیں یہ جوابات کیوں نہیں آئے، اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد وزارتوں کے افسران سے رابطے کیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طلب کر لیا۔ سیکریٹری صحت کو کہیں میرے چیمبر میں آئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل