Monday, March 30, 2026
 

ایران میں زمینی کارروائی، صدر ٹرمپ کی 39 سال پرانی ویڈیو سامنے آگئی

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  امریکا میں فوجیں اتارنے سے متعلق تقریباً چار دہائیوں پرانی ویڈیو سامنے آگئی۔ 1987 میں فلمائی گئی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کو ایران پر حملہ کرنا چاہیے اور اس کے لیے امریکا اندر گھس کر تیل کی بڑی تنصیبات میں سے ایک پر قبضہ کرلینا چاہیے۔ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں زمینی کارروائی کے ذریعے افزودہ یورینیم حاصل کرنے سے متعلق سوچ رہے ہیں، تاکہ ایران کے نیوکلیئر بنانے کے کسی بھی امکان کو ختم کیا جا سکے۔         View this post on Instagram                       39 برس پرانے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کیا کہ امریکا ایران میں داخل ہو کر سمندر سے ملحق ان کے کچھ تیل کے ذخائر پر قبضہ کیوں نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کے پاس ایران رہنے دیں اور امریکی ان کا تیل لے لیں۔ وہ ہوتے تو یہی کرتے۔ انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جنگ ہوگی اور وہ مشرقِ وسطیٰ میں ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل