Monday, March 30, 2026
 

شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

 



بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار راہول ارونودے بنرجی ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے سیریل شو ’بھولے بابا پار کرے گا‘ کی شوٹنگ کے لیے تلساری میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق شوٹنگ کا ایک حصہ مکمل کرنے کے بعد اداکار پانی میں اترے، تاہم کافی دیر گزرنے کے باوجود جب وہ واپس نہیں آئے تو سیٹ پر موجود عملہ پریشان ہو گیا۔ بعد ازاں ٹیکنیشنز نے انہیں تلاش کر کے پانی سے باہر نکالا اور فوری طور پر ریسکیو کی کوشش کی۔ انہیں ہنگامی طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے۔ اداکار کے چچا کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھاسکر بنرجی نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موت ڈوبنے کے باعث ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پیک اپ کے بعد پیش آیا، تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ بھاسکر بنرجی کے مطابق وہ شوٹنگ کے بعد لنچ کے لیے روانہ ہو گئے تھے، جبکہ راہول نے کہا تھا کہ وہ کچھ مناظر مکمل کر کے ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ انہوں نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند اور متحرک انسان کا اس طرح اچانک دنیا سے چلے جانا ناقابلِ یقین اور انتہائی افسوسناک ہے۔ راہول ارونودے بنرجی گزشتہ کئی برسوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھے اور انہوں نے مختلف پروجیکٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ ان کی اچانک وفات پر انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل