Monday, March 30, 2026
 

ابرار احمد کا ہمشکل نیپالی وزیر، حیرت انگیز مشابہت نے لوگوں کو چکرا دیا

 



سنا ہے دنیا میں ایک ہی چہرے کے سات افراد ہوتے ہیں، کچھ ایسا ہی ایک دلچسپ منظر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا ہے! نیپال کے ایک وزیر اور پاکستان کے کرکٹر ابرار احمد کے درمیان حیران کن مشابہت نے سب کو چونکا دیا ہے۔ تصاویر دیکھ کر تو کئی لوگ واقعی کنفیوز ہوگئے کہ کون کون ہے! سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں نیپال کے وزیر سسمت پوکھریل اور ابرار احمد کے چہرے کے خد و خال، آنکھیں اور تاثرات اتنے ملتے جلتے ہیں کہ پہلی نظر میں پہچان مشکل ہو جاتی ہے۔ صارفین اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی اسے ’ڈوپل گینگر‘ کہہ رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست کا انوکھا ملاپ ہوگیا! سسمت پوکھریل نیپال میں تعلیم و کھیل کے وزیر ہیں، تاہم اصل توجہ ان کی شناخت سے زیادہ ان کے چہرے کی حیران کن مماثلت پر ہے۔ کئی لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ اگر دونوں ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں تو پہچاننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔   یہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین نہ صرف حیرت کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ مزاحیہ تبصروں اور میمز کے ذریعے اس دلچسپ مماثلت کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ کچھ نے اسے ’’انٹرنیشنل جڑواں‘‘ قرار دیا تو کچھ نے اسے قدرت کا دلچسپ کھیل کہا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل