Monday, March 30, 2026
 

بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار

 



سائنس دانوں نے بیکٹیریا سے بھی چھوٹا کیو آر کوڈ تیار کر لیا۔ آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے چارجڈ زرات کی شعاعوں کا استعمال کرتے ہوئے سیرامک کی ایک خاص قسم پر کندہ کیا جس میں کافی برسوں تک ڈیٹا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے اور ڈیٹا پڑھا جا سکتا ہے۔ 1.98 مربع مائیکرو میٹر رقبے پر پھیلے اس کیو آر کوڈ کے سب سے چھوٹے کیو آر کوڈ کی تصدیق گینیز ورلڈ ریکارڈز نے کر دی ہے۔ یہ کیو آر کوڈ (جس کو اسکین کرنے سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ کھلتی ہے) اتنا چھوٹا ہے کہ عام روشنی میں اس کو دیکھنا ناممکن ہے اور اس کو صرف الیکٹرون مائیکرو اسکوپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل