Monday, March 30, 2026
 

پاکستانی معیشت میں اصلاحات اور کامیاب سفارتکاری کے مثبت آثار نمایاں

 



پاکستانی معیشت میں اصلاحات اور کامیاب سفارتکاری کے مثبت آثار نمایاں نظر آنے لگے۔ کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان ایک بااعتماد اور مضبوط قوت بن چکا ہے، مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے امریکا، ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں متحرک ہے، آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔  مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل 33 ہفتوں سے بڑھ کر تقریباً 21.7 ارب ڈالر کی 4 سالہ بلند سطح پر پہنچ گئے ہیں، پاکستان میں ایندھن کے ذخائر میں بہتری سے مدتِ دستیابی 3.5 ہفتوں سے بڑھ کر 4 ہفتوں کے قریب پہنچ گئی ہے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان ایشیا کے تجارتی راستوں کے لیے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر ابھر رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو بیرونی شعبے میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، مینوفیکچرنگ شعبے میں تیزی، ایل ایس ایم میں 12.1 فیصد ماہانہ اور 10.5 فیصد سالانہ اضافہ جبکہ مجموعی نمو 5.8 فیصد رہی۔ مشیر وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 5 جی آکشن میں 500 ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، بڑے عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلانات سامنے آئے ہیں،  ترسیلات زر میں 11فیصد اور آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل