Loading
خیبر پختونخوا کے 8 تعلیمی بورڈز میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بھر سے کل 9 لاکھ 17 ہزار 532 طلبہ و طالبات ان امتحانات میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 93 ہزار 29 طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
امتحانات کے سلسلے میں صوبے بھر میں 3336 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 23 ہزار 708 کی تعداد میں عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نقل کی روک تھام کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانی عمل کی نگرانی کریں گی۔
آج منگل کے روز دسویں جماعت کا اسلامیات کا پہلا پرچہ لیا جا رہا ہے، جس کا دورانیہ 2 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے جو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک جاری رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل