Tuesday, March 31, 2026
 

اسلام آباد معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت 

 



اسلام آباد میں معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  ذرائع نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات کے لیے واقعے میں ملوث 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مقتول کی بیوی اور  سیکورٹی گارڈز کے بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود گارڈ سے بھی پولیس تحقیقات جاری  ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد  قتل کی واردات میں ملوث ہیں یا نہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل