Loading
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ہسپتال میں صفائی کا کام کرتی ہے جبکہ ملزم خاور مسعود بھی وہیں ملازم ہے۔
مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ رہتی ہے اور رات کے وقت بیٹی کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ ملزم گھر آگیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر بیٹی کو موٹر سائیکل کی چابی لینے کے بہانے باہر بھیج دیا۔
مدعیہ کے مطابق ملزم نے خود بھی کیپسول کھایا اور اسے بھی کھلا دیا، جس کے بعد مبینہ طور پر زبردستی کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بیٹی کمرے کے باہر آوازیں دیتی رہی تو ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل