Tuesday, March 31, 2026
 

سرکاری گواہان کی عدم پیشی، 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی گئیں

 



دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد سرکاری گواہان کی عدم پیشی پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دیں۔ اے ٹی سی نے آفیسر ضلع مہمند کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان ہیں اور استغاثہ گواہان بار بار نوٹسز کے باوجود پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ عدالت نے مراسلہ میں لکھا کہ تاحکم ثانی مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں بند کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل