Tuesday, March 31, 2026
 

بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سماعت جاری

 



بجلی ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لیے نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوگیا۔ سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی کررہی ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق ڈسکوز سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ دوران سماعت صنعتی صارفین نے کہا کہ انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے، انڈسٹری پر بجلی کی قیمت کا بوجھ کو کم سے کم کیا جائے، دو ماہ کے ایف سی اے میں انڈسٹری نے 590 ارب روپے ادا کیے ہیں، انڈسٹری میں کئی یونٹس انکریمنٹل پیکیج سے محروم رہ گئے ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ فروری تک 2.79 روپے کے قریب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے۔ صنعتی صارفین نے کہا کہ جنگ کی صورت میں پاور پلانٹس کو گیس کی شارٹیج کا خدشہ ہے، کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کے لیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی؟ سی پی پی اے نے کہا کہ آر ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل