Tuesday, March 31, 2026
 

ایران کا اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر دوسرا بڑا حملہ

 



ایران کی جانب سے اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع آئل ریفائنری کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اس دوسرے میزائل حملے میں ریفائنری کے فیول ٹینک اور انڈسٹریل ایریا کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے نتیجے میں ریفائنری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور آسمان دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا۔ تاہم اس حملے میں فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ تیل کی پیداوار مکمل طور پر بند نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی رواں ماہ میں ہی ایران نے حیفہ ریفائنری کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں بھی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا تھا اور بجلی کی عارضی بندش ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل