Tuesday, March 31, 2026
 

امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے، سفیر رضوان سعید

 



پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران تنازع میں پاکستان کا کردار خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے پاکستان پر اعتماد پر شکر گزار ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی امن اور سفارتکاری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیک نیتی کے تحت مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کی، سفارت کاری ایک تدریجی عمل ہے جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم فیصلے فریقین نے کرنے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل