Tuesday, March 31, 2026
 

لاہور: بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے نیفے میں پسٹل چل گیا

 



لاہور میں ریس کورس کے علاقہ میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے نیفے میں پسٹل چل گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیفے میں پسٹل چلنے سے ملزم اسد زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، ریس کورس میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا، ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد ہارون کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی آر  کے مطابق ملزم نے ریس کورس بستی سیدن شاہ چھ سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم  میری چھ سالہ بچی کو ورغلا کر سیڑھیوں میں لے گیا، ملزم نے سیڑھیوں میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل