Loading
سائیکل مکینک نے گیارہ سالہ معصوم بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کوٹ لکھپت میں سائیکل مکینک نے 11 سالہ بچے کو ورغلا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم نفیس بچے کو اسکول کی چھٹی کے بعد چندرائے گاؤں میں واقع اپنے گھر لے گیا جہاں بدفعلی کا ارتکاب کیا۔
بعد ازاں ملزم نے بچے کو شنگھائی پل پر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ والد کاشف کی جانب سے دریافت کرنے پر بچے نے تمام واقعہ بتا دیا۔
ایس ایچ او افضال رؤف نے والد کی درخواست پر فوری کارروائی شروع کی اور پولیس نے چندرائے گاؤں سے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل