Tuesday, March 31, 2026
 

چترال میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

 



خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے جنالی زیارت کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق چترال کے علاقے جنالی زیارت میں پیش آنے والے جیپ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، بیٹی اور بہن شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل