Wednesday, April 01, 2026
 

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی حمایت اور سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب 

 



طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔ بین الاقوامی جریدے نے بھی  افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا، آسٹریلوی جریدے دی کنورسیشن کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے۔ دی کنورسیشن کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے، افغان طالبان رجیم  نے فتنہ الخوارج کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے۔ آسٹریلوی جریدے کے مطابق فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہیں، طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جسکی عالمی سطح پرتائید کی جاچکی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل