Loading
بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ ارشاد ترین نے ہمت واستقامت کی مثال قائم کردی۔
دختر بلوچستان ایس پی شبانہ ارشاد ترین نے سب انسپکٹر کے عہدے سے سفر کا آغاز کیا اور اپنی محنت سے ایس پی کے عہدے تک پہنچ گئیں۔
شبانہ ارشاد ترین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باہمت خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس کا حصہ بھی بننا چاہیے، والد پولیس میں تھے ان سے متاثر ہو کر پولیس کا حصہ بننے کا خواب دیکھا جو پورا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے انعام سے بھی نوازا، خواتین پولیس فورس میں شامل ہوکر اپنی قابلیت کا لوہا منواسکتی ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والی شبانہ ارشاد کا ایس پی کے عہدے تک پہنچنا پاکستان کی خواتین کی صلاحیتوں کاعکاس ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل