Wednesday, April 01, 2026
 

لکی مروت اور پشاور میں پولیس پر حملے، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمی

 



خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے میں تین اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی جبکہ پشاور میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے نورنگ میں سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جس میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پشاور کے علاقے نواحی علاقہ متنی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور جائے واردات سے فرار ہوگئے۔ لکی مروت اور متنی میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پولیس اور فورسز کی نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل