Thursday, April 02, 2026
 

امریکا: ایک غلط ’کلک‘ نے خاتون کی قسمت بدل دی

 



امریکا کی ایک خاتون کو آن لائن لاٹری کا ٹکٹ خریدتے وقت ایک غلط ’کلک‘ نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کا انعام جتوا دیا۔ امریکی ریاست مشیگن کی اوک لینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 57 سالہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے مخصوص نمبروں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے مشیگن لاٹری کی ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نمبر منتخب کرتے وقت انہیں نے 47 کے بجائے غلطی سے 39 کو کلک کر دیا۔ خاتون نے بتایا کہ انہوں نے یہ ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ اتفاقات جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس شب انہیں ایک ای میل موصول ہوئی جو عموماً کچھ ڈالر جیتنے پر ملنے والی ای میل سے مختلف تھی۔ اس پیغام سے انہیں معلوم ہوا کہ ان کے منتخب شدہ پانچو نمبر 39-22-11-10-08 میچ ہوگئے اور انہوں نے انہوں نے 2 لاکھ 51 ہزار 738 ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل