Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک خرم عبداللہ نیازی کی خدمات وفاق کے سپرد ہوگئی ہیں۔
خرم نیازی ڈیپوٹیشن پر دوسال سے پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات دیکھ رہے تھے۔ گریڈ انیس کے بیورو کریٹ کو اب سی ڈی اے میں ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خرم نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ کا خط لکھ دیا ہے، 28 فروری کو خرم نیازی کو پی سی بی میں دوسال مکمل ہوئے تھے۔
خرم نیازی نے ڈومیسٹک اور گراس روٹ کرکٹ کو فعال بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے۔
انہوں نے ملک بھر میں پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپس کا انعقاد یقین بنایا۔
ٹرائلز کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر ٹیموں کی سلیکشن کا طریقہ کار کی پالیسی بنائی جبکہ سینئر اور جونیئر سطح پر چیلنج کپ کو متعارف کرایا۔
سینئر ڈسٹرکٹ کی سطح پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے گئے۔ ان کے بعض معاملات پر تنقید بھی کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل