Friday, April 03, 2026
 

ایران کا تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کو پکڑنے والے کیلیے انعام کا اعلان

 



ایران نے امریکی جنگی طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ یہ طیارہ F-15 تھا جس کا پائلٹ تاحال لاپتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کے امریکی پائلٹ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ جس کے لیے امریکی جہاز اور ڈرونز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ جس پر ایرانی میڈیا میں اعلان کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے کے پائلٹ کو پکڑ کر لانے والے یا اس کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو انعام دیا جائے گا۔ قبل ازیں ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ وسطی علاقے میں مار گرائے جانے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تھی۔ جس کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں اور پاسدارانِ انقلاب نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جبکہ مقامی آبادی کو بھی اس تلاش میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل