Monday, April 06, 2026
 

وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار

 



وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی خورفکن بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ خورفکن بندرگاہ پر پیش آنے والے واقعے میں ایک روکے گئے میزائل کے باعث شہری زخمی ہوئے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور اپنے شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے یو اے ای حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تحمل اختیار کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل