Monday, April 06, 2026
 

دنیا کی معمر ترین فاختہ

 



امریکا میں ایک پالتو فاختہ نے دنیا کی معمر ترین زندہ فاختہ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گئینیز ورلڈ ریکارڈز نے فاختہ کو یہ ٹائٹل 44 سال اور 72 دن کی عمر پر دیا۔ گئینیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا تھا کہ چیسٹرفیلڈ کے رہائشی ڈیوائن اورینڈر کی پالتو فاختہ شوگر نے یہ ٹائٹل جرمن فاختہ میتھوسیلا سے 15 سال کی عمر کے فرق سے حاصل کیا۔ ان پالتو نسل کی فاختاؤں کی متوقع عمر 20 برس تک ہوتی ہے۔ 77 سالہ ڈیوائن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ شوگر سے پہلے اس کے والدین بھی ان کے پالتو تھے۔ انہوں نے بتایا شوگر کا پسندیدی مشغلہ ان کے ساتھ سوفے پر بیٹھ کر ان کے ساتھ ٹی وی دیکھنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل