Loading
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک اور ترکیہ جانے والی 56 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور ریاض جانے والی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے دمام، استنبول، شارجہ، کویت اور بحرین جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
پشاور سے شارجہ، دوحہ، دبئی، فجیرہ اور ابو ظہبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے دمام، ریاض، بغداد، دبئی، شارجہ اور مسقط کی 16 اور ملتان ایئرپورٹ سے دبئی اور دوحہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ایران امریکا جنگ کے باعث پروازوں کی منسوخی کا آج 39 واں روز ہے۔
پاکستان کے ایئرپورٹس سے یورپ، امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازیں بروقت روانہ ہو رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل