Loading
لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے لیے آنے والے دو گروپس کے درمیان جھگڑا ہوگیا، فریقین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف شیخوپورہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا اور وہ عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
سماعت سے قبل مدعیوں سے تلخ کلامی ہوئی جو عدالت کے باہر ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
ہائیکورٹ کے سکیورٹی اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپس کے افراد کو حراست میں لے لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل