Tuesday, April 07, 2026
 

نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں، وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات

 



وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے یوتھ پروگرام کی رفتار بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہباز شریف کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہباز شریف کا کہناتھا کہ حکومت نوجوانوں کو ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کروانے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل