Tuesday, April 07, 2026
 

حکومت کا عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

 



وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے، اب ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت، ویکسی نیشن اور سفری دستاویزات کی فراہمی سمیت تمام امور ایک ہی دن میں مکمل کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد عازمین کے سفری اخراجات اور وقت کی بچت کرنا ہے جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 19 ہزار عازمینِ حج مستفید ہوں گے۔ حج آپریشن کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز (کل ) بدھ سے ہو رہا ہے جس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان کے حاجی کیمپ فعال رہیں گے۔ اس ون ونڈو آپریشن کے تحت عازمین کو ایک ہی چھت تلے حج تربیت اور لازمی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ ہوائی ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ، لگیج ٹیگز اور ادویات کی پیکنگ جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ ترجمان مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق عازمین کے لیے ویکسینیشن اور تربیتی سیشن کا مکمل شیڈول ’’پاک حج ایپ‘‘ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے عازمین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ حاجی کیمپ آمد کے وقت اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی ہمراہ لائیں جبکہ عازمین کی سہولت کے لئے کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لئے بینکوں کے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل