Monday, April 13, 2026
 

اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کو محسن نقوی کا خراج تحسین

 



اسلام آباد مذاکرات کے دوران سیکیورٹی اور سول اداروں کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج تحسین پیش کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوران ہمارے سیکیورٹی اور سول اداروں نے شاندار کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پاک فوج، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، ہم آہنگی اور چوکسی کا مظاہرہ کیا‘۔ محسن نقوی نے کہا کہ ’ان کے بغیر کسی رکاوٹ کے حفاظتی انتظامات نے اس اہم قومی مصروفیت کے لیے ایک محفوظ، پرامن اور اچھی طرح سے منظم ماحول کو یقینی بنایا۔ قوم کو آپ کی لگن اور انتھک خدمات پر فخر ہے‘۔ Outstanding work by our security and civil institutions during the Islamabad talks. The Pakistan Army, Punjab Rangers, Punjab Police, Motorway Police, Federal Constabulary, Capital Development Authority, Islamabad Administration, and Islamabad Police demonstrated exceptional… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 13, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل