Monday, April 13, 2026
 

کراچی؛ نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا گیا

 



شوہر سے جھگڑے کے باعث بزرگ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی، مددگار ون فائیو اور سپر مارکیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نالے میں ڈوب کر کئی کلو میٹر تک بہتی بزرگ خاتون کو بچا لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق پولیس کو کنٹرول پر اطلاع ملی کہ کوئی لاش تیرتی ہوئی آرہی ہے، کنٹرول پر پھر بتایا گیا کوئی خاتون ہے جو پانی کے بہاؤ کے ساتھ آ رہی ہے۔ سپر مارکیٹ 15 مددگار ٹیم فوراً تین ہٹی بلوچ پاڑا کے پاس پہنچی اور بزرگ خاتون لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پہنچ چکی تھی۔ مددگار اور تھانے کی ٹیم نے فوری طور پر خاتون کو پانی سے باہر نکالا، اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے بزرگ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، 55 سالہ خاتون زکیہ جان ہجرت کالونی کی رہائشی ہے۔ خاتون کا اس کے شوہر شمامت سے جھگڑا ہوا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق شوہر سے جھگڑے کے باعث خاتون نے ندی میں چھلانگ لگائی جسے پولیس نے بروقت ریسکیو کر لیا، خاتون بالکل خیر و عافیت سے ہیں، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل