Monday, April 13, 2026
 

ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 فروری کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 



ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 فروری 2026ء کے حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں ترمیم کرکے سزا کو معطل کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی لیکن سزا معطل نہیں کی، ہائی کورٹ نے سزا معطل نہ کر کے صوابدیدی اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے باہر ہے، ملزمہ کی عدم موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ ایمان زینب مزاری کو ٹرائل کورٹ نے پیکا ایکٹ 2016ء کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی، درخواست گزار پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل