Monday, April 13, 2026
 

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار، مالیاتی نظم و ضبط تسلی بخش قرار

 



عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کاردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھی ہے۔ فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھنے سے آوٴٹ لک مستحکم رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتِ حال بہتر رہی، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ فچ ریٹنگ ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مستحکم رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کشیدگی کی وجہ سے توانائی کے خطرات کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی آئندہ مالی سال بڑھ کر 7.9 فیصد تک جانے کی توقع ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری اعتماد میں اضافہ ہوا اور ملکی جی ڈی پی آئندہ مالی سال 3.1 فیصد تک رہنے کی پیشنگوئی ہے۔ علاوہ ازیں فچ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباوٴ بڑھ کر 12.8ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 1.1 فیصد رہ جانے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل