Monday, April 13, 2026
 

حکومت کا اے آئی کیلیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

 



وفاقی حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) میں ایک ارب ڈالرسرمایہ کاری منصوبے پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری 2030 تک مرحلہ وار کی جائے گی، اس  منصوبے کا مقصد اے آئی کے جدید نظام تک سستی رسائی فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی، اے آئی کیلئے بنیادی انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ منصوبہ شروع کریگی، اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے اے آئی انفرا اسٹرکچرکا منصوبہ شروع کیا جائیگا۔ اے آئی کی ترقی کیلئے جدید کمپیوٹنگ پاور اور جی پی یوز فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہناتھا کہ سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کو کمپیوٹنگ پاور، گرافکس پروسینگ یونٹس فراہم کیے جائیں گے،اے آئی کی تحقیق اور ترقی کے لیے صنعتوں کو وسائل فراہم کیے جائیں گے جی پی یوز کی فراہمی مصنوعی ذہانت، ڈیٹا جائزے،مشین لرننگ میں مدد گارہوں گے۔ پاکستان میں اے آئی کے لیے سرمایہ کاری سے کاروباروں اور محققین کو فائدہ ہو گا جبکہ ملک میں نئی ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل