Monday, April 13, 2026
 

اٹلی کی وزیر اعظم کا ٹرمپ کے پوپ لیو سے متعلق ریمارکس پر سخت ردعمل

 



یورپ میں صدر ٹرمپ کی سب سے قریبی اتحادی سمجھی جانے والی اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی بھی پوپ لیو چہاردہم کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں دیے گئے بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پوپ لیو چہاردہم کے بارے میں الفاظ مناسب نہیں ہیں۔ وہ کیتھولک چرچ کے سربراہ کی ہے اور پوپ کی حیثیت سے یہ بالکل فطری بات ہے کہ وہ امن کی اپیل کریں اور جنگ کی تمام شکلوں کی مذمت کریں۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو چہاردہم کے ایران جنگ سے متعلق مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خارجہ پالیسی کے لیے انتہائی ناموزوں قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ایسے پوپ کے حامی نہیں جو یہ سمجھتا ہو کہ جوہری ہتھیار رکھنا قابلِ قبول ہے اور ایسے ملک (ایران) کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف ہیں جو دنیا کو تباہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب پوپ لیو چہاردہم جو حالیہ عرصے میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ پر زیادہ کھل کر بات کر رہے ہیں نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرمپ انتظامیہ سے کوئی خوف نہیں اور وہ انجیل کے امن پیغام کو بلند آواز میں بیان کرتے رہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل