Monday, April 13, 2026
 

پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 12کروڑ مالیت کی امریکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 



پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈپارچر پر ایک کارروائی میں پاکستان سے 12کروڑ روپے مالیت کی امریکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔  اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 601 سے بیرون ملک جانے والے میاں بیوی سے 40ہزار امریکی ڈالر  برآمد کیے گئے۔ یہ میاں بیوی کینیڈین شہری ہیں جنہوں نے اپنے ساتھ لے جانے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت ظاہر نہیں کی تھی۔ کسٹمز حکام نے اے ایس ایف کی مدد سے انہیں بروقت روک کر ڈالرز برآمد کیے۔  حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی ضبط کرلی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل