Monday, April 13, 2026
 

کیلاش کمیونٹی میں کزن میرج پر پابندی کا بل تیار

 



خیبرپختونخوا اسمبلی میں کیلاش کمیونٹی میں شادیوں کی باقاعدہ رجسٹریشن اور قانونی تحفظ کے متعلق بل پیش کیا گیا۔ کیلاش میرج بل 2026 صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے پیش کیا جس میں ذہنی صحت، عمر کی حد 18 سال اور ممنوعہ رشتوں سے اجتناب جیسی شرائط شامل ہیں۔ مجوزہ بل کے مطابق کیلاش قبیلے میں شادی دونوں فریقین کے رضا مندی کی صورت میں ہوگی جبکہ کیلاش کمیونٹی میں کزن کے ساتھ شادی بھی ممنوع ہوگی۔ بل کے مطابق کیلاشی شادی کی رجسٹریشن مقامی سطح پر مقرر کردہ رجسٹرار کے ذریعے لازمی ہوگی جبکہ شادی اور طلاق کا ریکارڈ سرکاری دفاتر میں رکھا جائے گا اور طلاق، علیحدگی اور شادی کا خاتمہ کیلاش روایات کے مطابق ہوگا۔ مجوزہ بل  کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد جائیداد کے حقوق روایتی نظام کے مطابق ہوں گے قانون کی خلاف ورزی، جھوٹی معلومات، رجسٹریشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید کی سزائیں دی جا سکے گی جبکہ اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھیجوا دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل