Loading
ڈیوڈ وارنر کی نشے میں ڈرائیونگ کے بعد بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 39 سالہ بیٹر پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن میں چند دن کی چھٹیوں پر آسٹریلیا واپس گئے تھے۔
اس دوران سڈنی کے مشرقی علاقے میں ایسٹر سنڈے پر پولیس نے انہیں روک کر ٹیسٹ لیا تو نشے کی مقررہ حد زیادہ ہونے پر انہیں گرفتار کرکے مزید ٹیسٹ کے لیے ماروبرہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا تھا۔
واقعے کے ایک روز بعد نیو ساؤتھ ویلز نے مشکل میں پھنسے ڈیوڈ وارنر کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
نیو ساؤتھ ویلز کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے سے مکمل طور پر آگاہ اور ڈرنک ڈرائیونگ جیسے عمل کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، مگر اس مشکل وقت میں وارنر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس معاملے میں 7 مئی کو ڈاؤننگ سینٹر لوکل کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل