Saturday, April 18, 2026
 

کراچی سے کوریئر کے ذریعے منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 



اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کورئیر پارسل کے ذریعے ہیروئین کراچی سے برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام  بنا دیا۔ خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران پارسل میں چھپائی گئی 2 کلو 100 گرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ منشیات کو ڈسپوز ایبل برتنوں کے پارسل میں چھپا کر لاہور سے براستہ کراچی برطانیہ اسمگل کیا جانا تھا۔ اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی یہ کارروائی منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے مکمل خاتمے اور بیرون ملک اسمگلنگ کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل