Saturday, April 18, 2026
 

لاہور ہائی کورٹ کا سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ

 



لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سٹیٹ بینک کے برطرف ملازمین کی بحالی کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور سٹیٹ بینک و ایس بی پی بینک سروسز کی 10 درخواستیں خارج کر دیں۔  لاہور ہائی کورٹ کہ جسٹس عابد حسین کا 8 صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قرار دیا گیا، عدالت نے لیبر کورٹ اور این آئی آر سی کے ملازمین کی مستقلی اور بحالی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا کہ نو ماہ سے زائد کام کرنے والے ملازمین مستقل ہونے کے اہل ہیں۔ زبانی حکم کے ذریعے برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا، عدالت نے برطرف ملازمین کو تمام مراعات کے ساتھ فوری بحال کرنے کا حکم دیا، فیصلے میں سٹیٹ بینک کو کمرشل اسٹیبلشمنٹ قرار دیتے ہوئے لیبر قوانین کے اطلاق کو لازمی قرار دیا گیا۔ اور واضح کیا گیا کہ بینک کے داخلی ضوابط لیبر قوانین پر فوقیت نہیں رکھتے، مزید کہا گیا کہ ریکارڈ منافع اس کی تجارتی حیثیت کا ثبوت ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سٹیٹ بینک کا مؤقف بھی مسترد کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل