Loading
کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کو مشکوک سمجھ کر پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ کارسواروں نے پولیس اہلکار کوٹکرماری اور فرار ہوگئے جس کے بعد اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی جو سائٹ سپرہائی وے تھانے میں کانسٹیبل تھا۔
ڈی ایس پی کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو سائٹ سپرہائی وے سے گرفتار کرلیا، ملزمان کی گاڑی سے چھالیہ اور گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل