Thursday, April 16, 2026
 

لوڈشیڈنگ کا مقصد صارفین کو اضافی بل سے بچانا ہے، ترجمان بجلی سپلائی کمپنی

 



خیبرپختونخوا میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری ہے، جس پر ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ جنریشن شارٹ فال کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ فورسڈ لوڈ مینجمنٹ کا مقصد خام تیل سے پیدا ہونے والی بجلی کے اضافی بل سے صارفین کو بچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی پڑے ہیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ جنریشن شارٹ فال کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ جبکہ سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس وقت پیسکو کی مجموعی طلب 2000 میگاواٹ ہے جبکہ سپلائی 1351 میگاواٹ تک محدود ہے، جس کے باعث طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسی فرق کی وجہ سے شیڈول کے علاوہ 3 سے 4 گھنٹے اضافی لوڈ مینجمنٹ بھی کی جا رہی ہے۔ ادارہ کوشش کر رہا ہے کہ کم سے کم لوڈ مینجمنٹ کی جائے تاکہ صارفین کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی جنریشن شارٹ فال ختم ہوگا فورسڈ لوڈ مینجمنٹ بھی ختم کر دی جائے گی۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ بجلی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 پر کال کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل