Thursday, April 16, 2026
 

راولپنڈی پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

 



راولپنڈی پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہوگیا جب کہ آج کوئی رہنما بانی سے ملنے کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔ آج سینئر پارٹی لیڈر شپ کی فہرست جیل حکام کو بھیجی گئی تھی، پی ٹی آئی نے چھ رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ کے نام شامل تھے، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوتھہ کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔ چار بجے تک ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، کوئی ایک رہنما ملاقات کیلئے جیل نہیں پہنچا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل