Loading
ملک میں جاری توانائی بچت مہم کے حوالے سے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے سخت احکامات جاری کردئیے، اسلام آباد میں تمام بازار، دکانیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن بازار، دکانیں رات 8 بجے بند ہوں گی، کریانہ اسٹور، گروسری اسٹور، تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔
فوڈ آؤٹ کیٹس سے کھانا پیک کرکے لے جانے میں کوئی پابندی نہیں ہوگی، میرج ہال اور دیگر تقریبات کے لیے ہالز کو 10 بجے تک بند کرنا ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اسپتال، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پٹرول پمپس اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے، دودھ کی دکانیں بھی رات 8 بجے بندش کے حکم سے مستثنی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل