Loading
راولپنڈی کے تھانہ گنجنمڈی کے علاقے میں مدرسے کے معلم نے 13 سالہ طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، معلم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نے بتایا کہ13 سالہ بیٹا ناولٹی سینما کے قریب مدرسے میں زیر تعلیم ہے اور چار ماہ سے وہیں مقیم ہے ، گزشتہ روز اچانک گھر آگیا اور بتایاکہ صبح 4 بجے استاد قاری شیر محمد نے سر دبوانے کے لیے بلوایا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق بچے نے گھر آکر بتایا کہ قاری شیر محمد مجھے مدرسے کی تیسری منزل پر اپنے کمرے میں لے گیا اور زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا میڈیکل پراسز کروا کر مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل