Thursday, April 16, 2026
 

اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا؛ ٹرمپ کا دعویٰ

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے جو امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے شروع ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ان کی براہِ راست بات چیت کے بعد ممکن ہوئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جنگ بندی کے لیے لبنان کے صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے بھی رابطہ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے 10 دن کی باقاعدہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے نمائندوں کی 34 سال بعد پہلی بار واشنگٹن میں ملاقات بھی ہوئی، جس میں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو بھی شریک تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا حالانکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ امریکی صدر نے لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں مذاکرات کے لیے مدعو بھی کیا ہے اور کہا کہ دونوں فریق امن چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ جلد حاصل ہو سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس عمل کو آگے بڑھائیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل