Thursday, April 16, 2026
 

پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، عمران خان سے ملاقات کے دن کوئی رہنما اڈیالہ جیل نہ پہنچا

 



پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کے دن کوئی بھی رہنماء اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی سے ملاقات کےلئے پارٹی نے6رہنماوں کے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھی جس میں بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، حامد خان ایڈووکیٹ، سردار لطیف کھوسہ، ڈاکٹر بابر اعوان اور انتظار حسین پنجوتھہ کے نام شامل تھے۔  تاہم جیل میں ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے تک فہرست میں شامل ناموں میں سے کوئی بھی پارٹی رہنما نہ پہنچ سکا، یہ دوسرا موقع تھا جب گزشتہ تین سالوں میں کوئی بھی پارٹی رہنما ملاقات کے لیئے نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور علیمہ خان کے درمیان پیدا ہونے والے تناؤ کی وجہ سے کوئی بھی رہنماء ملاقات کے لیے نہیں پہنچا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل