Loading
کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس میں آتشزدگی کے نتیجے میں پولیس انسپیکٹر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمٰن بابا ایکسپریس کے انجن میں کراچی سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان آگ بھڑک اٹھی ۔
آگ پر قابو پانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر دھوئیں سے شدید متاثر ہونے کے باعث ان کی حالت انتہائی غیر ہوگئی جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
رحمٰن بابا ایکسپریس کے انجن میں بھڑکنے والی آگ پر ریلوے کے عملے نے فوری طور پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو باقی ٹرین سے علیحدہ کر دیا جبکہ مقامی افراد نے بھی بروقت ریلوے حکام کی مدد کو پہنچے۔
تاہم آگ پر قابو پانے کے لیے کی گئی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا جبکہ ٹرین تمام مسافر محفوظ رہے۔
ریلوے حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی انجن میں آگ بھڑکنے کی وجوہات کا معلوم ہو سکے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل