Thursday, April 16, 2026
 

ان کی خونیں تاریخ گواہ ہے، ہمیں دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد ہیں؛ ایرانی صدر

 



ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ اصل دہشت گرد وہ ہیں جو جب چاہیں، جہاں چاہیں کسی کو بھی قتل کردیتے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد کرنے والے خود سب سے بڑے دہشت گرد ہیں جو کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتے۔ صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ دہشت گرد وہ ہیں جو اسکولوں، اسپتالوں اور شہری انفرااسٹریکچر کو نشانہ بناتے ہیں اور جب چاہیں جہاں چاہیں کسی کو بھی قتل کردیتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہی اصل دہشت گرد ہیں جو میٹرنیٹی ہومز تک کو نشانہ بناتے ہیں۔ انسانی حقوق، جنگ کے اصولوں اور عالمی قوانین کو نہیں مانتے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ اب وہی لوگ اسٹیج کھڑے ہوکر انسانیت اور بنیادی حقوق کے لیکچرز دے رہے ہیں۔ یہ شرمناک ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے 28 فروری سے جاری ایران پر حملوں میں لڑکیوں کا ایک پرائمری اسکولوں بھی تباہ ہوگیا تھا جس میں درجنوں طالبات شہید ہوگئی تھیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل