Thursday, April 16, 2026
 

کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس پر آگ بھڑک اٹھی، ریلوے پولیس اہلکار جاں بحق

 



کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں کراچی سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر آگ بھڑک اٹھی اور آگ پر قابو پانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر دھویں سے شدید متاثر ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں کراچی سے تقریباً 55 کلومیٹر کے فاصلے پر گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان آگ بھڑک اٹھی۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے انسپکٹر مختیار مہر آگ بجھانے کے دوران دھویں سے شدید متاثر ہوئے جس کے باعث ان کی حالت انتہائی غیر ہوگئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں بھڑکنے والی آگ پر ریلوے کے عملے نے فوری طور پر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجن کو باقی ٹرین سے علیحدہ کر دیا اور مقامی افراد بھی بروقت ریلوے حکام کی مدد کو پہنچ گئے۔ مزید بتایا گیا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے کی گئی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا اور ٹرین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی انجن میں آگ بھڑکنے کی وجوہات کا معلوم ہو سکے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل