Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے ایران جنگ بندی معاہدے پر کردار کو سراہا۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اب تقریباً ختم ہوچکی ہے اور مجھے اس کا پورا یقین ہے۔
انھوں نے جنگ کے اپنے فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ قدم اٹھانا پڑا کیونکہ اگر ایسا نہ کرتا تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا اور اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو خطے کی صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن اس نہج پر پہنچ جائے جہاں دیگر ممالک کو ایران کے سامنے جھکنا پڑے اور اس پر خلیجی ممالک میرے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ بندی معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے سپہ سالار سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین لوگ ہیں۔ پاکستان نے ایران سے متعلق معاملات میں ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت ایران کے قریب ہے اور معاملات حل کرانے کی کوشش بھی کررہی ہے جو بآور ثابت ہوں گی۔
امریکی صدر نے پاکستانی عوام کے امن کے لیے جذبے کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل